Urdu

کیپ کا تعارف:

کیپ اُن لوگوں کو خود مختار صلاح دیتا اور اُن کی نمائندگی کرتا ہے۔ جو پناہ کے لئے تھائی لینڈ میں موجود یو-این-ایچ-آر میں اپنی درخواست ڈالتے ہیں۔ ہماری تمام خدمات بالکل مفت ہیں۔ ہمارا آفس تمام قوموں کے پناہ گزینوں اور مہاجرین کے لئے کُھلا ہے جو تھائی لینڈمیں موجُود ہیں۔

ہماری توجہ کا مرکزاُن لوگوں کو صلاح دینا اور اُن کی نمائندگی کرنا ہے جو یو-این-ایچ-آر کے فیصلے پر اپیل/درخواست کرنا چاہتے ہیں۔ اور اس طرح کی تحفظ کے حوالے سے خدمات باہم پہنچانا ہے۔

ہماری خدمات کے حوالے سے سمجھ بُوجھ:

کیپ مندرجہ بالا خدمات مہیا کرتا ہے۔

۱۔ اپیل کےلئےپناہ گزین کو صلاح دینا اور اُن کی نمائندگی کرنا اور بعض اوقات اُن کو مدد فراہم کرنا جو لوگ اپنا بند کیس کھولنا چاہتے ہیں۔ لیکن اس بات کاانحصاراُن کی ذاتی صلاحیت اور حالات پر مبنی ہے۔

۲۔ پناہ گزینوں اور مہاجرین کو تحفظ کی حمایت/مدد کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ اُن لوگوں کو مدد فراہم کرنا جو گرفتارہوں، گھریلو تشدد، جنسی زیادتی یا صنفی تشدد کا شکار ہوں اور اس طرح کی دوسری حمایت یا مدد فراہم کرنا ہے۔

۳۔ بنکاک میں نئے پہچنے والے پناہ گزینوں کو بااختیار بنانے کے لئےمعلومات دینا اور اُن کومدد فراہم کرنا، کہ تھائی لینڈ میں کس طرح زندگی بسر کرنی ہے اور مہاجر بننے کے عمل میں اُن کو مدد فراہم کرنا۔

کیپ کے پاس ایک چھوٹی ٹیم ہے جو کہ ہر کیس کو باریکی سے جانچنے کے بعد فیصلہ کرتی ہے کہ کیا ہم مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ تمام تر خدمات اور صلاح کو صیغہء راز میں رکھا جاتا ہے۔

بدقسمتی سے ہم کسی کو بھی یو-این-ایچ-آر تھائی لینڈ سے پناہ لینے کی درخواست اور مہاجرین کو تخفظ باہم پہچانے کے علاوہ دوسرے کسی معاملات میں صلاح نہیں دے سکتے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم مالی اور طبی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔

صلاح کے لئے درخواست کرنے کا طریقہ:

کیپ صرف اُن سائل کی ملاقات کرتا ہے جوپہلے وقت لیتے ہیں ہم چلتے پھرتے خدمات فراہم نہیں کرتے۔ برائے مہربانی سائل کے اندراج کے لئے رابطہ کریں۔ ہمارا دفتر سوموار سے جمعہ صُبح ۹ بجے سے شام ۵ بجے تک کُھلا ہے۔اندراج کے لئے ملائیے فون:

(+66)021-160-406, (+66)021-160-405, (+66)086-398-1016

ہمارِی ای میل:

info@capthailand.org

اگر ہمارے عملے سے بات کرنے کے لئے آپ کوترجمان درکار ہے تو برائےمہربانی کال کے شُروع میں اپنی زبان بیان کریں۔ اور جب ترجمان، جو آپ کی زبان جانتا ہو میسر ہو گا ہم آپ سے دوبارہ کال کریں گے۔

اگر  یو-این-ایچ-آر کے فیصلے کے لئے اپیل کرنا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی اس بات کو جان لیں کہ آپ کے پاس اپیل جمع کرانے کے لئے صرف اور صرف ۳۰ دن کا ہدف ہے۔ برائے مہربانی جیسے ہی فیصلہ آپ کو ملے تو جلد ازجلد ہم سے رابطہ کریں۔